سورة الكوثر (الكوثر) - الترجمة الأردية

سُورَةُ الكَوۡثَر

سورة الكوثر — الوفرة

الكوثر (جنت کی نہر)

السورة 108 · مكية · 3 آيات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

الكوثر 108:1

إِنَّآ أَعْطَيْنَٰكَ ٱلْكَوْثَرَ

بیشک ہم نے آپ کو (ہر خیر و فضیلت میں) بے انتہا کثرت بخشی ہے٭، ٭ کوثر سے مراد حوضِ کوثر یا نہرِ جنت بھی ہے اور قرآن اور نبوت و حکمت بھی، فضائل و معجزات کی کثرت یا اصحاب و اتباع اور امت کی کثرت بھی مراد لی گئی ہے۔ رفعتِ ذکر اور خلقِ عظیم بھی مراد ہے اور دنیا و آخرت کی نعمتیں بھی، نصرتِ الٰہیہ اور کثرتِ فتوحات بھی مراد ہیں اور روزِ قیامت مقامِ محمود اور شفاعتِ عظمیٰ بھی مراد لی گئی ہے۔

الكوثر 108:2

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنْحَرْ

پس آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں (یہ ہدیۂ تشکرّ ہے)،

الكوثر 108:3

إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلْأَبْتَرُ

بیشک آپ کا دشمن ہی بے نسل اور بے نام و نشاں ہوگا،

ترجمة اردو: عرفان القرآن، ڈاکٹر محمد طاہر القادری۔ النص العربي: Tanzil.net