يا واسع | اَلْوَاسِعُ
حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ
46۔ اَلْوَاسِعُ … وسعت و فراخی عطا کرنے والا
وظیفہ برائے حصولِ قناعت و برکت: یَا وَاسِعُ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ وظیفہ کرنے والے شخص کو قناعت و برکت کی دولت سے نوازے گا، علاوہ ازیں علم و حکمت اور صحت عطا ہوگی۔ جو کوئی اسے کثرت سے جاری رکھے گا، اسے وسعتِ صدر نصیب ہوگی، حرص و لالچ اور دھوکے سے سلامتی ملے گی اور اس کے دیگر امور آسان کر دیے جائیں گے۔
عام معمول:
اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد روزانہ سو (100) مرتبہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسبِ ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
کلیدی الفاظ: یا واسع، الوسیع، اسمائے حسنیٰ، 99 نام، برکت، رحمت
ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)