سورۃ المرسلات (المرسلات) - اردو ترجمہ

سُورَةُ المُرۡسَلَات

سورة المرسلات — المرسلات

المرسلات (بھیجی جانے والی ہوائیں)

السورة 77 · مكية · 50 آية

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

المرسلات 77:1

وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًۭا

نرم و خوش گوار ہواؤں کی قَسم جو پے در پے چلتی ہیں،

المرسلات 77:2

فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًۭا

پھر تند و تیز ہواؤں کی قَسم جو شدید جھونکوں سے چلتی ہیں،

المرسلات 77:3

وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًۭا

اور ان کی قَسم جو بادلوں کو ہر طرف پھیلا دیتی ہیں،

المرسلات 77:4

فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًۭا

پھر ان کی قَسم جو (اُنہیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں،

المرسلات 77:5

فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا

پھر ان کی قَسم جو نصیحت لانے والی ہیں،

المرسلات 77:6

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کے لئے،

المرسلات 77:7

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌۭ

بیشک جو وعدۂ (قیامت) تم سے کیا جا رہا ہے وہ ضرور پورا ہو کر رہے گا،

المرسلات 77:8

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ

پھر جب ستاروں کی روشنی زائل کر دی جائے گی،

المرسلات 77:9

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ

اور جب آسمانی کائنات میں شگاف ہو جائیں گے،

المرسلات 77:10

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ

اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اُڑا دیے جائیں گے،

المرسلات 77:11

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ

اور جب پیغمبر وقتِ مقررہ پر (اپنی اپنی اُمتوں پر گواہی کے لئے) جمع کئے جائیں گے،

المرسلات 77:12

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ

بھلا کس دن کے لئے (ان سب اُمور کی) مدت مقرر کی گئی ہے،

المرسلات 77:13

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ

فیصلہ کے دن کے لئے،

المرسلات 77:14

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ

اور آپ کو کس نے بتایا کہ فیصلہ کا دن کیا ہے،

المرسلات 77:15

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی (و تباہی) ہے،

المرسلات 77:16

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ

کیا ہم نے اگلے (جھٹلانے والے) لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا تھا،

المرسلات 77:17

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ

پھر ہم بعد کے لوگوں کو بھی (ہلاکت میں) ان کے پیچھے چلائے دیتے ہیں،

المرسلات 77:18

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ

ہم مجرموں کے ساتھ اِسی طرح (کا معاملہ) کرتے ہیں،

المرسلات 77:19

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

المرسلات 77:20

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍۢ مَّهِينٍۢ

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی (کی ایک بوند) سے پیدا نہیں کیا،

المرسلات 77:21

فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍۢ مَّكِينٍ

پھر اس کو محفوظ جگہ (یعنی رحمِ مادر) میں رکھا،

المرسلات 77:22

إِلَىٰ قَدَرٍۢ مَّعْلُومٍۢ

(وقت کے) ایک معیّن اندازے تک،

المرسلات 77:23

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ

پھر ہم نے (نطفہ سے تولّد تک تمام مراحل کے لئے) وقت کے اندازے مقرر کئے، پس (ہم) کیا ہی خوب اندازے مقرر کرنے والے ہیں،

المرسلات 77:24

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

المرسلات 77:25

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ لینے والی نہیں بنایا،

المرسلات 77:26

أَحْيَآءًۭ وَأَمْوَٰتًۭا

(جو سمیٹتی ہے) زندوں کو (بھی) اور مُردوں کو (بھی)،

المرسلات 77:27

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍۢ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءًۭ فُرَاتًۭا

ہم نے اس پر بلند و مضبوط پہاڑ رکھ دئیے اور ہم نے تمہیں (شیریں چشموں کے ذریعے) میٹھا پانی پلایا،

المرسلات 77:28

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی بربادی ہوگی،

المرسلات 77:29

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

(اب) تم اس (عذاب) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے،

المرسلات 77:30

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّۢ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍۢ

تم (دوزخ کے دھویں پر مبنی) اس سائے کی طرف چلو جس کے تین حصے ہیں،

المرسلات 77:31

لَّا ظَلِيلٍۢ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ

جو نہ (تو) ٹھنڈا سایہ ہے اور نہ ہی آگ کی تپش سے بچانے والا ہے،

المرسلات 77:32

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍۢ كَٱلْقَصْرِ

بیشک وہ (دوزخ) اونچے محل کی طرح (بڑے بڑے) شعلے اور چنگاریاں اڑاتی ہے،

المرسلات 77:33

كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌۭ صُفْرٌۭ

(یوں بھی لگتا ہے) گویا وہ (چنگاریاں) زرد رنگ والے اونٹ ہیں،

المرسلات 77:34

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

المرسلات 77:35

هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ

یہ ایسا دن ہے کہ وہ (اس میں) بول بھی نہ سکیں گے،

المرسلات 77:36

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ

اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ وہ معذرت کرسکیں،

المرسلات 77:37

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی ہلاکت ہے،

المرسلات 77:38

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ

یہ فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم تمہیں اور (سب) پہلے لوگوں کو جمع کریں گے،

المرسلات 77:39

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌۭ فَكِيدُونِ

پھر اگر تمہارے پاس (عذاب سے بچنے کا) کوئی حیلہ (اور داؤ) ہے تو (وہ) داؤ مجھ پر چلا لو،

المرسلات 77:40

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑا افسوس ہے،

المرسلات 77:41

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍۢ وَعُيُونٍۢ

بیشک پرہیزگار ٹھنڈے سایوں اور چشموں میں (عیش و راحت کے ساتھ) ہوں گے،

المرسلات 77:42

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ

اور پھل اور میوے جس کی بھی وہ خواہش کریں گے (ان کے لئے موجود ہوں گے)،

المرسلات 77:43

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

(ان سے کہا جائے گا:) تم خوب مزے سے کھاؤ پیو اُن اَعمالِ (صالحہ) کے عوض جو تم کرتے رہے تھے،

المرسلات 77:44

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

بے شک ہم اِسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیں،

المرسلات 77:45

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

المرسلات 77:46

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ

(اے حق کے منکرو!) تم تھوڑا عرصہ کھا لو اور فائدہ اٹھا لو، بے شک تم مجرم ہو،

المرسلات 77:47

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے،

المرسلات 77:48

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم (اﷲ کے حضور) جھکو تو وہ نہیں جھکتے،

المرسلات 77:49

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے،

المرسلات 77:50

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ

پھر وہ اِس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟،

ترجمة أردية: عرفان القرآن، الدكتور محمد طاهر القادري. النص العربي: Tanzil.net