دشمن | وظیفۂ سورۃ الفیل

حصہ دوم › باب 6: قرآنی سورتوں کے خاص وظائف

5۔ وظیفۂ سورۃ الفیل

وظیفہ برائے دفعِ شرِ اعداء

دشمن کے شر سے محفوظ رہنے، اس کی تدبیروں کو ناکام کرنے اور حملہ آور کے شر و نقصان سے بچنے کے لئے اس سورت کا وظیفہ نہایت مفید اور موثر ہے:

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۝ { اَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِ ۝ اَلَمْ یَجْعَلْ کَیْدَھُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍ ۝ وَّ اَرْسَلَ عَلَیْھِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَ ۝ تَرْمِیْھِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّیْلٍ ۝ فَجَعَلَھُمْ کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍ ۝}

یہ وظیفہ 11 بار، 40 بار یا حسب ضرورت 100 بار پڑھیں۔

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔

اس وظیفہ کا بہتر وقت بعداز نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے اور بعد نمازِ عصر غروبِ آفتاب سے پہلے کا ہے۔

اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔

اگر گیارہ یا چالیس بار پڑھتے ہوئے آخری بار پڑھنے لگیں تو آخری آیت ’’فَجَعَلَھُمْ کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍ‘‘ کی 100 بار ایک تسبیح کر لیں تو اس کی تاثیر مزید زیادہ ہو گی۔ انشاء الله دشمن سے نقصان پہنچانے کی توفیق سلب ہو جائے گی۔

کلیدی الفاظ: دشمن، سورۃ الفیل، سورۃ کا وظیفہ، قرآن

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)