نفس | باب ۲: نفوس کے فرائض

حصہ اول › باب 2: وظائف النفوس

باب 2: وظائف النفوس

اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم میں عقل، قلب اور روح کی طرح ’’نفس‘‘ کو بھی ایک مستقل جوہر کے طور پر پیدا فرمایا ہے۔ اس کی سات اقسام ہیں، ہر قسم کے نفس کے الگ خواص و صفات اور اثرات ہیں، جو انسانی طبیعت و مزاج، عادات و خصائل اور اخلاق و اعمال سے معلوم ہوتے ہیں۔ مزید برآں نفس خود بھی مذکورہ بالا احوال و اخلاق کی تشکیل پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس لیے انسان کی روحانی ترقی کے لیے تمام تر ریاضت ’’تزکیۂ نفس‘‘ کی صورت میں مطلوب ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے اسی نفس کی اصلاح و تطہیر کے عمل اور تزکیے کی محنت کو ’’جہادِ اکبر‘‘ سے تعبیر فرمایا ہے۔

کلیدی الفاظ: نفس، تزکیہ، ذکر

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)