منزل | بیسویں منزل
حصہ اول › باب 4: وظائف النسبۃ المحمدیہ ﷺ
بیسویں منزل
صاف ستھرے کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر نماز عشاء پڑھیں، اِس کے بعد سونے سے قبل تازہ وضو کرکے مصلیٰ پر قبلہ رُخ بیٹھیں اور آنکھیں بند کرکے مراقبہ میں حضور ﷺ کی صورتِ مثالیہ کا نورانی تصور جمائیں اگر یہ تصور قائم نہ ہو سکے تو قبرِ انور یا جالی مبارک کا تصور جما لیں اور اسی کا مراقبہ کریں، پھر درج ذیل وظیفہ کریں:
پہلے سو (100) مرتبہ درود شریف درج ذیل صیغہ کے ساتھ پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ عَدَدَ مَا کَانَ وَ مَا یَکُوْنُ وَ عَدَدَ مَا ذَکَرَهُ الذَّاکِرُوْنَ وَ عَدَدَ مَا شَھِدَ بِهِ الشَّاھِدُوْنَ وَ عَدَدَ مَا اسْتَشْفَعَ بِهِ الْمُذْنِبُوْنَ إلٰی یومٍ یُّبْعَثُوْنَ وَ بِرَحْمَتِکَ یُرْحَمُوْنَ
اس کے بعد سورۃ النساء کی درج ذیل چار (4) آیات کا چالیس (40) مرتبہ کریں۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
فَکَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ اُمَّۃٍ م بِشَھِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِکَ عَلٰی ھٰٓؤُلَآءِ شَھِیْدًا (النساء،4: 41)
وَ مَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللهِ ط وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْآ اَنْفُسَھُمْ جَآئُوْکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰہَ وَ اسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا (النساء،4: 64)
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُوْلٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّھَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَ ج وَ حَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیْقًا ذٰلِکَ الْفَضْلُ مِنَ اللهِ ط وَ کَفٰی بِاللهِ عَلِیْمًا (النساء، 4: 69۔70)
یہ وظیفہ پیر کی رات کو شروع کریں اور کم از کم چالیس (40) راتیں جاری رکھیں۔ بعدازاں حسبِ سہولت پیر کی شب یا جمعہ کی شب دو میں سے کسی ایک کا ہفتہ وارمعمول بنا لیں۔ اگلی اجازت تک اس منزل کو پابندی کے ساتھ جاری رکھیں اور ناغہ نہ ہونے دیں۔
اِس وظیفہ کو نہایت محبت، ادب، اخلاص اور انہماک سے جاری رکھیں۔ اِنشاء اللہ نسبتِ محمدی ﷺ اور زیارت نبوی ﷺ کی خیرات نصیب ہو گی اور کثیر روحانی فیوضات، توجہات اور برکات عطا ہوں گی۔
نوٹ: اگر کسی کے پاس فرصت کم ہو اور وظیفہ میں تسلسل برقرار رکھنا چاہے اور ناغہ نہ ہونے دے تو درج بالا آیات گیارہ بار پڑھے۔
Keywords: منزل، مرحلہ، نسبتِ محمدی، درود
ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری (منھج بکس)