تعلیم | تعلیمی ترقی و کامیابی کے لئے وظائف — 3۔ وظیفہ برائے تعلیمی کامیابی
حصہ سوم › باب 9: ذہنی و نفسیاتی پریشانیوں سے نجات کے وظائف
تعلیمی ترقی و کامیابی کے لئے وظائف — 3۔ وظیفہ برائے تعلیمی کامیابی
بعض لوگ حصول علم کے لئے اپنی استعداد و استطاعت کے مطابق بار بار محنت کرتے ہیں مگر انہیں خاطر خواہ ترقی و کامیابی نصیب نہیں ہوتی اگر وہ محنت کے ساتھ ساتھ درج ذیل وظیفہ کو اپنا معمول بنائیں تو اس کی برکت سے ان شاء اللہ ان کی محنت رنگ لائے گی اور نمایاں تعلیمی کامیابی نصیب ہو گی:
أعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ اَنْزَلَ اللهُ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَ عَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ ط وَ کَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَیْکَ عَظِیْمًا (النساء، 4: 113)
فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا اٰتَیْنٰهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ عَلَّمْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا (الکهف، 18: 65)
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اِقْرَاْ وَ رَبُّکَ الْاَکْرَمُ الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَالَمْ یَعْلَمْ (العلق، 96: 1۔5)
اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں نیز پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔
اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔
یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔
Keywords: تعلیم، مطالعہ، امتحانات، پریشانی، بے چینی، ٹینشن
ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)