تعلیم | تعلیمی ترقی و کامیابی کے لیے وظائف — 1۔ تعلیمی رغبت کے لیے وظیفہ

حصہ سوم › باب 9: ذہنی و نفسیاتی پریشانیوں سے نجات کے وظائف

تعلیمی ترقی و کامیابی کے لئے وظائف — 1۔ وظیفہ برائے تعلیمی رغبت

اگر طلباء و طالبات علم کی طرف راغب نہ ہوتے ہوں، اظہار مافی الضمیر پر قادر نہ ہوں یا اپنے علم میں ترقی و کامیابی کے خواہاں ہوں تو وہ حسب ضرورت اور حسب مناسبت درج ذیل وظائف کو اپنا معمول بنائیں:

اگر کسی طالب علم کا پڑھائی میں دل نہ لگتا ہو، دل کے اندر حصول تعلیم کی رغبت نہ ہو تو اس کے لئے یہ وظیفہ مفید و مؤثر ہے:

أعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۝ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۝ لَقَدْ مَنَّ اللهُ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْھِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِھِمْ یَتْلُوْا عَلَیْہِمْ اٰیٰـتِهٖ وَ یُزَکِّیْہِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَ اِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰـلٍ مُّبِیْنٍ ۝ (اٰل عمران، 3: 164)

رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا ۝ (طہٰ، 20: 114)

وَالطُّوْرِ ۝ وَ کِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ ۝ فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ ۝ وَّالْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ ۝ (الطّور، 52: 1۔4)

نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ ۝ (القلم، 68: 1)

اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں نیز پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ حصولِ علم کی رغبت پیدا ہو گی۔

یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

Keywords: تعلیم، پڑھائی، امتحانات، پریشانی، بے چینی، تناؤ

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری (منہاج بکس)