یا وارث | اَلْوَارِثُ
حصہ دوم › باب 7: اسماء الحسنیٰ کے وظائف
97۔ اَلْوَارِثُ … سب کے بعد موجود رہنے والا
اولاد کی نعمت اور درجات کی بلندی کے لیے وظیفہ: یَا وَارِثُ
فوائد اور اثرات:
اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کماحقہ رغبت پیدا کرنے کے لیے اس اسمِ پاک کا وظیفہ مفید ہے۔ اس وظیفے سے عبادت کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے اور حسبِ منشاء جنت میں درجات مل جاتے ہیں۔
بے اولاد شخص اس صیغے کے ساتھ وظیفہ کرے تو اولاد کی نعمت نصیب ہوتی ہے۔ خصوصاً نرینہ کی اولاد کے لیے یہ وظیفہ بہت مفید ہے:
رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْداً وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ۔ (الانبیاء، 21: 89)
طلوعِ آفتاب سے پہلے اس کی تلاوت کرنے سے زندگی میں جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، بلکہ موت کے بعد بھی جسم سلامت رہے گا۔ اس کے کثرتِ ذکر سے تمام امور بخیر و عافیت انجام پائیں گے۔
عام معمول:
اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد روزانہ سو (100) مرتبہ کریں۔
اس وظیفے کو حسبِ ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
Keywords: یا وارث، الوارث، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، اولاد، بچے
ماخذ: الفیو닷 المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری (منہاج بکس)