یا نافع | اَلنَّافِعُ
حصہ دوم › باب 7: اسماء الحسنیٰ کے وظائف
92۔ اَلنَّافِعُ … نفع کا مالک
بحری سفر میں سلامتی اور تمام امور میں نفع بخشی کا وظیفہ: یَا نَافِعُ
فوائد و تاثیرات:
اگر کوئی شخص کشتی یا سمندری جہاز میں سفر کر رہا ہو تو اس وظیفہ کا روزانہ معمول بنا لینے سے اس کی کشتی یا جہاز ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا اور امن و سلامتی کے ساتھ کنارے لگ جائے گا۔
کسی نیک اور جائز امر کے لیے ابتدا میں 41 مرتبہ پڑھنے سے حسبِ منشاء وہ کام انجامِ خیر کو پہنچ جاتا ہے۔
عام معمول:
اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد روزانہ سو (100) مرتبہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسبِ ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لیے جاری رکھ سکتے ہیں۔
Keywords: یا نافع، النَّافِعُ، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، سفر، سفر، سلام
ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری (منہاج بکس)