الْمُنْتَقِمُ | انتقام لینے والا

حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ

81۔ اَلْمُنْتَقِمُ … بدلہ لینے والا

آسانیٔ امور اور دشمنی کو دوستی میں بدلنے کا وظیفہ: یَا مُنْتَقِمُ

فوائد و تاثیرات:

اس کے پڑھنے سے جملہ دنیاوی امور آسان ہو جاتے ہیں۔ اگر کوئی یَا مُنْعِمُ کے صیغے کے ساتھ وظیفہ کرے تو اسے ہر قسم کی محتاجی سے نجات مل جاتی ہے۔

مسلسل تین جمعہ یہ وظیفہ پڑھنے سے دشمنی دوستی میں بدل جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

کلیدی الفاظ: یا منتقم، المنتقم، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، دشمن

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)