یا قادر | اَلْقَادِرُ

حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ

69۔ اَلْقَادِرُ … قدرت و طاقت والا

عبادت میں خشوع و خضوع اور تقویتِ ظاہر و باطن کے لئے وظیفہ: یَا قَادِرُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کو دو رکعت نماز کے بعد پڑھنے سے عبادت میں انہماک اور ظاہری و باطنی تقویت ملتی ہے۔ دشمن پر فتح نصیب ہوتی ہے اور کام درستگی سے انجام پذیر ہوتے ہیں۔

عام معمول:

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

کلیدی الفاظ: یا قادر، القادر، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، عبادت، worship

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)