یا ممیت | اَلْمُمِیْتُ

حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ

62۔ اَلْمُمِیْتُ … موت دینے والا

شہوات اور نفسِ امارہ کے شر سے محافظت کا وظیفہ: یَا مُمِیْتُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم کے ورد سے نفس زیر ہو کر تابع فرمان ہو جاتا ہے اور نفس امّارہ سے خلاصی حاصل ہوتی ہے، شہوات ختم ہوتی ہیں اور کثرت ذکر سے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

کلیدی الفاظ: یا ممیت، المُمیت، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، حافظہ، خواہشات، نفس

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)