یا رقیب | اَلرَّقِیْبُ
حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ
44۔ اَلرَّقِیْبُ … بڑا نگہبان
خوف و خطر سے رہائی کا وظیفہ: یَا رَقِیْبُ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفے کا معمول بنانے والا اگر اپنی بیوی، بیٹوں اور مال پر دم کرے تو اسے تمام دشمنوں اور آفتوں سے بے خوفی نصیب ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نگہبانی اور موجودگی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور دل میں خشیتِ الٰہی پیدا ہوتی ہے، جس کی وجہ سے بندہ اللہ کی نافرمانیوں اور گناہوں سے بچ جاتا ہے۔
یہ وظیفہ سات (7) مرتبہ پڑھنے سے حمل کی حفاظت بھی ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہوتے وقت اپنے اہلِ خانہ میں سے کسی ایسے فرد کے بارے میں نقصان کا اندیشہ رکھتا ہو تو اس کی گردن پر ہاتھ رکھ کر یہ وظیفہ 7 مرتبہ پڑھ کر دم کرے؛ اللہ کے اذن سے وہ نقصان اور برائی کے ارتکاب سے محفوظ رہے گا۔ اگر اولاد نافرمان ہو تو وہ راہِ راست پر آ جائے گی۔
عام معمول:
شروع اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر روزانہ سو (100) مرتبہ اس کا ورد کریں۔
اس وظیفے کو ضرورت کے مطابق 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
کلیدی الفاظ: یا رقیب، الرقیب، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، خوف
ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری (منہاج بکس)