یا غفور | اَلْغَفُوْرُ

حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ

35۔ اَلْغَفُوْرُ … بے انتہا بخشش و مغفرت فرمانے والا

بخار اور دردِ سر سے شفایابی کا وظیفہ: یَا غَفُوْرُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے بخار اور درد سر وغیرہ سے شفا ملتی ہے۔ دلوں کی سیاہی دھلتی ہے۔ اس کا متواتر معمول اپنانے سے اللہ تعالیٰ بندے کو اپنی رحمت سے ڈھانپتا ہے اور اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے خواہ وہ آسمان کے کناروں تک ہوں۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

کلیدی الفاظ: یا غفور، الغفور، اسمائے حسنیٰ، 99 نام، شفا، علاج، بخار، بخار، درد، تکلیف

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)