یا حلیم | اَلْحَلِیْمُ

حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ

33۔ اَلْحَلِیْمُ … بردبار اور حلم والا

فصل کی حفاظت اور شادابی کے لیے وظیفہ: یَا حَلِیْمُ

فوائد و تاثیرات:

اگر اس اسمِ پاک کو کاغذ پر لکھ کر دھو لیا جائے اور وہ پانی کھیت یا درخت پر ڈال دیا جائے تو وہ آفتوں سے محفوظ رہے گا۔

علاوہ ازیں، اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کی طبیعت میں حلم اور اخلاق میں اصلاح پیدا فرمائے گا۔

عام معمول:

اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر روزانہ سو (100) مرتبہ اس کا ورد کریں۔

اس وظیفے کو حسبِ ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔

کلیدی الفاظ: یا حلیم، الحلیم، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، حفاظت

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)