اے دیکھنے والے | اَلْبَصِیْرُ
حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ
28۔ اَلْبَصِیْرُ … سب کچھ دیکھنے والا
سماعت و بصارت کے علاج کا وظیفہ: یَا بَصِیْرُ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفے سے اللہ تعالیٰ کی معیت کا احساس ہوتا ہے اور وظیفہ کرنے والے کی سماعت و بصارت ہر اس چیز کے ارتکاب سے باز آتی ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔
نماز جمعہ سے قبل 100 مرتبہ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اس کی بصارت کو کھول دیتا ہے اور اسے نیک قول و عمل کی توفیق عطا فرماتا ہے۔
فجر کے وقت سنتوں اور فرضوں کے درمیان پڑھنے سے اللہ تعالیٰ خصوصی نظرِ عنایت فرماتا ہے۔
اگر کوئی شخص اس وظیفہ کے آخر میں ان الفاظ کے ساتھ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ یَا سَمِیْعُ یَا بَصِیْرُ مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَ بَصَرِیْ وَ اجْعَلْھُمَا الوَارِثُ مِنِّیْ.
تو اللہ تعالیٰ اس کی نظر کی کمزوری دور کر دیتا ہے۔
عام معمول:
اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
کلیدی الفاظ: یا بصیر، البصیر، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، بینائی، سماعت
ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)