اے عزت عطا کرنے والے | اَلْمُعِزُّ
حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ
25۔ اَلْمُعِزُّ … عزت دینے والا
عزت اور خشیتِ الٰہی کے لیے وظیفہ: یَا مُعِزُّ
فوائد و تاثیرات:
پیر یا جمعہ کی شب اس اسمِ مبارک کا ورد کرنے سے مخلوق میں رعب و عزت نصیب ہوگی، دل میں خوفِ خدا پیدا ہوگا اور دنیا و آخرت کی بھلائی نصیب ہوگی۔
عام معمول:
اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد روزانہ سو (100) مرتبہ کریں۔
اس وظیفے کو حسبِ ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
کلیدی الفاظ: یا معز، المعز، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، عزت، تکریم
ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)