یا خافض | اَلْخَافِضُ۔۔۔۔منکرین اور متکبرین کو پست کرنے والا

حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ

23۔ اَلْخَافِضُ۔۔۔۔منکرین و متکبرین کو پست کرنے والا

فتح و نصرت کے لیے وظیفہ: یَا خَافِضُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفے کو 500 مرتبہ پڑھنے سے حاجتیں پوری ہو جاتی ہیں اور مہمات آسان ہوجاتی ہیں نیز 1000 مرتبہ پڑھنے سے تمام دشمنوں سے امن و سلامتی اور فتح و نصرت ملتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

کلیدی الفاظ: یا خافض، الخافض، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، فتح، نصرت، مدد

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)