الْمُہَیْمِنُ | یا مُہَیْمِنُ

حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ

8۔ اَلْمُہَیْمِنُ… نگہبانی اور حفاظت فرمانے والا

قلبی توجہ اور محافظتِ احوال کا وظیفہ: یَا مُھَیْمِنُ

فوائد و تاثیرات:

اس اسم پاک کا وظیفہ کرنے والا چونکہ مھیمن (اللہ تعالیٰ) کی قدرت کے ساتھ اپنے اصلاح قلب، حال اور معاملے پر مدد چاہتا ہے لہٰذا اس سے ہر چیز خوف کھاتی ہے (اسے نقصان نہیں پہنچاتی) کیونکہ اس کا نگہبان اللہ تعالیٰ ہوتا ہے۔ اس وظیفہ کو غسل کے بعد خلوت میں نماز پڑھنے کے بعد قلبی توجہ کے ساتھ کرنے سے دل میں نور پیدا ہوتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

کلیدی الفاظ: یا مہیمن، المہیمن، اسماء الحسنیٰ، 99 نام، حفاظت، پروٹیکشن، حافظہ، قلب، دل

ماخذ: الفیوضات المحمدیہ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (منہاج بکس)