سورہ المطففین (المطففين) - اردو ترجمہ

سُورَةُ المُطَفِّفِينَ

سورہ المطففین — ناپ تول میں کمی کرنے والے

المطففین (ناپ تول میں کمی کرنے والے)

سورہ 83 · مکی · 36 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

المطففین 83:1

وَيْلٌۭ لِّلْمُطَفِّفِينَ

بربادی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئے،

المطففین 83:2

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ

یہ لوگ جب (دوسرے) لوگوں سے ناپ لیتے ہیں تو (ان سے) پورا لیتے ہیں،

المطففین 83:3

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ

اور جب انہیں (خود) ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیں،

المطففین 83:4

أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ

کیا یہ لوگ اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ وہ (مرنے کے بعد دوبارہ) اٹھائے جائیں گے،

المطففین 83:5

لِيَوْمٍ عَظِيمٍۢ

ایک بڑے سخت دن کے لئے،

المطففین 83:6

يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

جس دن سب لوگ تمام جہانوں کے رب کے حضور کھڑے ہوں گے،

المطففین 83:7

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍۢ

یہ حق ہے کہ بدکرداروں کا نامۂ اعمال سجین (یعنی دیوان خانۂ جہنم) میں ہے،

المطففین 83:8

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌۭ

اور آپ نے کیا جانا کہ سجین کیا ہے،

المطففین 83:9

كِتَٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ

(یہ قید خانۂ دوزخ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ہر جہنمی کا نام اور اس کے اعمال درج ہیں)،

المطففین 83:10

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہوگی،

المطففین 83:11

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ

جو لوگ روزِ جزا کو جھٹلاتے ہیں،

المطففین 83:12

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

اور اسے کوئی نہیں جھٹلاتا سوائے ہر اس شخص کے جو سرکش و گنہگار ہے،

المطففین 83:13

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا (یا سمجھتا) ہے کہ (یہ تو) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں،

المطففین 83:14

كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

(ایسا) ہرگز نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر ان اَعمالِ (بد) کا زنگ چڑھ گیا ہے جو وہ کمایا کرتے تھے (اس لیے آیتیں ان کے دل پر اثر نہیں کرتیں)،

المطففین 83:15

كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّمَحْجُوبُونَ

حق یہ ہے کہ بیشک اس دن انہیں اپنے ر ب کے دیدار سے (محروم کرنے کے لئے) پسِ پردہ کر دیا جائے گا،

المطففین 83:16

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ

پھر وہ دوزخ میں جھونک دیئے جائیں گے،

المطففین 83:17

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

پھر ان سے کہا جائے گا: یہ وہ (عذابِ جہنم) ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے،

المطففین 83:18

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ

یہ (بھی) حق ہے کہ بیشک نیکوکاروں کا نوشتہ اعمال علّیّین (یعنی دیوان خانۂ جنت) میں ہے،

المطففین 83:19

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ

اور آپ نے کیا جانا کہ علّیّین کیا ہے،

المطففین 83:20

كِتَٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ

(یہ جنت کے اعلیٰ درجہ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ان جنتیوں کے نام اور اَعمال درج ہیں جنہیں اعلیٰ مقامات دئیے جائیں گے)،

المطففین 83:21

يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ

اس جگہ (اللہ کے) مقرب فرشتے حاضر رہتے ہیں،

المطففین 83:22

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ

بیشک نیکوکار (راحت و مسرت سے) نعمتوں والی جنت میں ہوں گے،

المطففین 83:23

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ

تختوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے،

المطففین 83:24

تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ

آپ ان کے چہروں سے ہی نعمت و راحت کی رونق اور شگفتگی معلوم کر لیں گے،

المطففین 83:25

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍۢ مَّخْتُومٍ

انہیں سر بہ مہر بڑی لذیذ شرابِ طہور پلائی جائے گی،

المطففین 83:26

خِتَٰمُهُۥ مِسْكٌۭ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَٰفِسُونَ

اس کی مُہر کستوری کی ہوگی، اور (یہی وہ شراب ہے) جس کے حصول میں شائقین کو جلد کوشش کر کے سبقت لینی چاہیے (کوئی شرابِ نعمت کا طالب و شائق ہے، کوئی شرابِ قربت کا اور کوئی شرابِ دیدار کا۔ ہر کسی کو اس کے شوق کے مطابق پلائی جائے گی)،

المطففین 83:27

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ

اور اس (شراب) میں آبِ تسنیم کی آمیزش ہوگی،

المطففین 83:28

عَيْنًۭا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ

(یہ تسنیم) ایک چشمہ ہے جہاں سے صرف اہلِ قربت پیتے ہیں،

المطففین 83:29

إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ

بیشک مجرم لوگ ایمان والوں کا (دنیا میں) مذاق اڑایا کرتے تھے،

المطففین 83:30

وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھوں سے اشارہ بازی کرتے تھے،

المطففین 83:31

وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ

اور جب اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تو (مومنوں کی تنگ دستی اور اپنی خوش حالی کا موازنہ کر کے) اِتراتے اور دل لگی کرتے ہوئے پلٹتے تھے،

المطففین 83:32

وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ

اور جب یہ (مغرور لوگ) ان (کمزور حال مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے: یقیناً یہ لوگ راہ سے بھٹک گئے ہیں (یعنی یہ دنیا گنوا بیٹھے ہیں اور آخرت تو ہے ہی فقط افسانہ)،

المطففین 83:33

وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَٰفِظِينَ

حالانکہ وہ ان (کے حال) پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے،

المطففین 83:34

فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ

پس آج (دیکھو) اہلِ ایمان کافروں پر ہنس رہے ہیں،

المطففین 83:35

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ

سجے ہوئے تختوں پر بیٹھے (اپنی خوش حالی اور کافروں کی بدحالی کا) نظارہ کر رہے ہیں،

المطففین 83:36

هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ

سو کیا کافروں کو اس (مذاق) کا پورا بدلہ دے دیا گیا جو وہ (مسلمانوں سے) کیا کرتے تھے،

اردو ترجمہ: عرفان القرآن، ڈاکٹر محمد طاہر القادری۔ عربی متن: Tanzil.net