Hamal | دورانِ حمل حفاظت اور عافیت و سلامتی کے وظائف — پہلا وظیفہ

حصہ سوم › باب 8: جسمانی بیماریوں سے شفایابی کے وظائف

دورانِ حمل حفاظت اور عافیت و سلامتی کے وظائف — پہلا وظیفہ

اگر تولد سے پہلے درج ذیل وظیفہ کیا جائے تو اس کی برکت سے بچے کی اچھی نشو و نما ہو گی اور ماں، بچہ ہر قسم کی آفات و بلیات سے محفوظ رہیں گے:

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیمِ ۝ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۝ {اِذْ قَالَتِ امْرَاَتُ عِمْرٰنَ رَبِّ اِنِّیْ نَذَرْتُ لَکَ مَا فِیْ بَطْنِیْ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّیْ اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۝ فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ وَضَعْتُهَآ اُنْثٰی وَاللهُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَیْسَ الذَّکَرُ کَالْاُنْثٰی وَ اِنِّیْ سَمَّیْتُھَا مَرْیَمَ وَ اِنِّی اُعِیْذُھَا بِکَ وَ ذُرِّیَّتَھَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۝ فَتَقَبَّلَھَا رَبُّھَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّ اَنْبَتَھَا نَبَاتًا حَسَنًا وَّ کَفَّلَھَا زَکَرِیَّا ط کُلَّمَا دَخَلَ عَلَیْھَا زَکَرِیَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَھَا رِزْقًا ج قَالَ یٰمَرْیَمُ اَنّٰی لَکِ ھٰذَا ط قَالَتْ ھُوَ مِنْ عِنْدِ اللهِ اِنَّ اللهَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ ۝} (اٰل عمران، 3: 35۔37)

یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔

پانی دم کر کے خاتون کو پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

اگر زیادہ تکلیف کا اندیشہ ہو تو یہ وظیفہ 40 مرتبہ پڑھیں اور حسب ضرورت 100 مرتبہ جمعہ یا پیر کی شب پڑھیں۔

اس وظیفہ کو دورانِ حمل جاری رکھیں۔

Keywords: hamal, pregnancy, hifazat, protection, salam, shifa, healing, illness

Source: Al-Fuyudat al-Muhammadiyya, Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri (Minhaj Books)