Shifa | آیاتِ شفاء

حصہ سوم › باب 8: جسمانی بیماریوں سے شفایابی کے وظائف

2۔ آیاتِ شفاء

ظاہری و باطنی جملہ امراض اور تکالیف کے ازالے کے لئے درج ذیل آیات کا وظیفہ نہایت مؤثر، مفید اورکثیر برکات کا باعث ہے:

1. وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ ۝ (التوبة، 9: 14)

2. وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ. (یونس، 10: 57)

3. فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ. (النحل، 16: 69)

4. وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ. (الاسراء، 17: 82)

5. وَ اِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ ۝ (الشعراء، 26: 80)

6. قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھُدًی وَّ شِفَآءٌ. (فصلت، 41: 44)

ان چھ (6) آیات کو ترتیب سے اکٹھا پڑھیں یہ ایک وظیفہ تصور ہو گا۔

اسے 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر صبح و شام مریض پر دم کریں۔

پانی دم کر کے پئیں/ پلائیں۔

حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔

اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں تو مزید برکت ہو گی۔

اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو یہ وظیفہ 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔

یہ وظیفہ حسب ضرورت 7 دن، 11 دن یا 40 دن بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

Keywords: shifa, healing, illness

Source: Al-Fuyudat al-Muhammadiyya, Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri (Minhaj Books)