Hifazat | وظیفہ برائے نصرت و اعانت و حفاظتِ الٰہی

حصہ سوم › باب 9: ذہنی و نفسیاتی پریشانیوں سے نجات کے وظائف

وظیفہ برائے نصرت و اعانت و حفاظتِ الٰہی

اگر دشمن کی طرف سے حملے اور نقصان کا خطرہ ہو تو اس سے حفاظت کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:

أعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۝ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۝ اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَھَا ۝ وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَھَا ۝ وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَالَھَا ۝ یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَا ۝ بِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَھَا ۝ یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْ ۝ فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗ ۝ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ ۝ (الزلزال: 99) (11 مرتبہ)

فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِیْقًا فِی الْبَحْرِ یَبَسًا لَّا تَخٰفُ دَرَکًا وَّلَا تَخْشٰی ۝ (طہ، 20: 77) (40 مرتبہ)

وَ جَعَلْنَا مِنم بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِھِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ ۝ (یٰسٓ، 36: 9) (40 مرتبہ)

سب سے پہلے سورۃ الزلزال کو 11 مرتبہ پڑھیں اس کے بعد دوسری دونوں آیات 40، 40 مرتبہ پڑھیں۔

ضرورت کے مطابق پیر یا جمعہ کی شب 100 مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں ان شاء اللہ دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہوگا اور اللہ کی طرف سے غیبی مدد و نصرت اور حفاظت نصیب ہوگی۔

Keywords: hifazat, protection, nusrat, help, pareshani, anxiety, tension

Source: Al-Fuyudat al-Muhammadiyya, Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri (Minhaj Books)