Ya Afuww | اَلْغَفُوْرُ
حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ
82۔ اَلْغَفُوْرُ … بہت معاف کرنے والا
وظیفہ برائے بخشش و مغفرت: یَا غَفُوْرُ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ اس کو یَا عَفْوُ کا صیغہ ملا کر پڑھنے سے اخلاق سنور جاتے ہیں اس میں عفو و در گذر اور احسان کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ کی رضا مل جاتی ہے اور ’’یَا غَفُوْرُ یَا عَفْوُ‘‘ملا کر وظیفہ کرنے سے حاجت فوراً پوری ہوتی ہے، دعا جلدی قبول ہوتی ہے اور بندہ ہر قسم کے وحشت و خوف سے محفوظ و مامون ہو جاتا ہے۔
عام معمول:
اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
Keywords: ya afuww, al-afuww, asma ul husna, 99 names, ya ghafoor, maghfirat, forgiveness, bakhshish
Source: Al-Fuyudat al-Muhammadiyya, Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri (Minhaj Books)