Ya Wakeel | اَلْوَکِیْلُ

حصہ دوم › باب 7: وظائف الاسماء الحسنیٰ

53۔ اَلْوَکِیْلُ … جملہ امور میں کارساز

خطرات سے نجات و رفعِ خوف کا وظیفہ: یَا وَکِیْلُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفے کا ورد کرنے والے کو بجلی گرنے، طوفان، بادوباراں، پانی اور آگ وغیرہ کا خوف ہو تو اس اسم کی برکت سے وہ خوف دور ہو جاتا ہے، کسی خطرناک جگہ پر کثرت سے پڑھنا خوف سے نجات کا موجب بنتا ہے، اس کی برکت سے دل پر اللہ کی طرف سے سکینہ کا نزول ہوتا ہے اور مہمات میں ہر قسم کے شر سے نجات کے غیبی سامان مہیا ہو جاتے ہیں۔ اس اسم کو الحکیم کے ساتھ ملا کر اس طریقے سے بھی پڑھ سکتے ہیں یَا وَکِیْلُ یَا حَکِیْمُاس میں اسم اعظم کی تاثیر بھی پائی جاتی ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

Keywords: ya wakeel, al-wakeel, asma ul husna, 99 names, khauf, fear, nijat, deliverance

Source: Al-Fuyudat al-Muhammadiyya, Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri (Minhaj Books)